تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

پاکستان کے مختلف شہروں میں علامہ شیخ ابراہیم زکزاکی اور دیگر شیعہ رہنماوں کی حمایت میں مظاہرے

پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی سمیت مختلف شہروں میں پاکستان کے مختلف شہروں میں علامہ شیخ ابراہیم زکزاکی اور دیگر شیعہ رہنماوں کی حمایت میں مظاہرے کئے گئے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، علامہ شیخ ابراہیم زکزاکی اور دیگر شیعہ رہنماوں کی گرفتاری اور انہیں قید میں رکھے جانے کے خلاف کراچی سمیت مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔
نائیجیریا میں جاری شیعیان علی (ع) پر ظلم و ستم اور علامہ ابراہیم زکزاکی اور دیگر شیعہ رہنماوں کی گرفتاری اور تشویشناک جسمانی صورتحال کے باوجود انہیں قید میں رکھے جانے کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ علی مرتضیٰ زیدی سمیت دیگر رہنماؤں نے احتجاجی مظاہریں کے عظیم اجتماع سےخطاب کیا۔
شرکاء سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ آیت اللہ شیخ زکزاکی اس دور کے ابوذر ہیں، جو حکومت کے تمام تر ظلم و ستم کے باوجود راہ حق پر قائم ہیں، انہوں نے حق کا دفاع نہیں چھوڑا، انہوں نے مولا علی (ع) کا راستہ نہیں چھوڑا، آج چار سال ہونے کو ہیں لیکن شیخ زکزاکی اور ان کی زوجہ محترمہ اپنے بچوں کی شہادت کے بعد بھی مولا علی (ع) کے راستے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ شیخ زکزاکی کے تحریک اب پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نائیجیریا حکومت یہ بات یاد رکھے کہ اگر شیخ زکزاکی پر کوئی آنچ آئی تو پاکستان میں موجود ان کے چاہنے والے نائیجیریا کے سفارتخانوں کا گھیراؤ کرے گی۔

دوسرے جانب مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد کے زیراہتمام نائیجیریا میں جاری ظلم و بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ دنیا نائیجیریا میں جاری انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لے کیونکہ نائیجیرین حکومت نے جس طرح معصوم انسانوں کا قتل عام کیا ہے اور پرامن شہریوں پر گولیاں چلائی ہیں اس سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔

احتجاجی مظاہرین نے نائیجیرین حکومت کے خلاف اور آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی کے حق میں نعرے لگائے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close