تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

1لاکھ2ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے


ایک لاکھ دو ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، جس میں 74ہزار سرکاری جبکہ 28ہزار عازمین نجی حج اسکیم کے ذریعےحجاز مقدس پہنچے۔
مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک لاکھ دوہزار پاکستانی حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، جبکہ سرکاری حج اسکیم کے28ہزار عازمین نے مدینہ منورہ کی زیارت کی اور پھر مکہ پہنچے۔
حج میڈیکل مشن کے تحت405ڈاکٹر، نرسیں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کام کررہا ہے، اب تک9سرکاری اور 2نجی حج اسکیم کے عازمین کی اموات واقع ہوئی ہیں۔
ڈی جی حج ساجد یوسفانی کا کہنا ہے کہ تمام کی تدفین جنت البقیع، مکہ کے شرائع قبرستان میں کردی گئی، عازمین حج کی خدمت پاکستان کی شاندار روایت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی حجاج سرزمین کے وقار اور تقدس کا ہمہ وقت خیال رکھیں، حجاج اپنے دیگر حاجی بھائیوں کیلئے ایثار اور اخوت سے پیش آئیں۔
ڈی جی حج کا کہنا تھا کہ بزرگوں، معذور اور خواتین سمیت ہر مسلمان کو خود پر ترجیح دیں، حج مشن نے عازمین کی سہولت اور آسانی کیلئے منظم نیٹ ورک قائم کیا ہے۔
ساجد یوسفانی کا مزید کہنا تھا کہ عازمین حج رہنمائی یا پریشانی میں پاکستانی جیکٹ پہنے معاون حج سے رابطہ کریں، مفت ہیلپ لائن 8001166622 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close