تازہ ترین خبریںپاکستانگلگت بلتستان

گلگت ایئر پورٹ پر پھسلنے والا طیارہ خاتون اڑارہی تھی


پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا طیارہ پی کے 605 گلگت ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے سے کچی زمین پر پھسل گیا جسے خاتون پائلٹ مریم اڑارہی تھیں۔

پی آئی اے کے ترجمان سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کا طیارے کے رن وے پر پھسلنے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اے ٹی آرطیارے کی پائلٹ مریم اورکوپائلٹ وقاص کا ابتدائی بیان لیا گیا ہے۔ تحقیقاتی عمل میں غلطی ثابت ہونے پر ایوی ایشن قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

حادثہ پیش آنے والے 605 طیارے میں تمام مسافر خیریت سے ہیں، تحقیقات مکمل ہونے تک پرواز آپریٹ کرنے والے دونوں پائلٹ گراؤنڈ کردیئےگئے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 608 گلگت سے مسافروں کو لے کر اسلام آباد کےلیے روانہ کر دی گئی ہے

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close