تازہ ترین خبریںپاکستان

نفرت انگیزتقاریرکرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ


سی پی او نے نفرت انگیز فرقہ وارانہ تقاریر کرنے والے افراد کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کی صدارت میں سیکورٹی کے حوالے سے پولیس افسران کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں عید الضحیٰ اور محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔

فیصل رانا نے کہا کہ ملکی استحکام کے لئے داخلی امن کا قیام انتہائی ناگریز ہے، جس کے لئے ضروری ہے کہ مختلف مکاتب فکر کے مابین فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دے کر مزید مستحکم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر سے شرانگیزی پھیلانے والوں کی ضلع راولپنڈی میں داخلے پر پابندی کیلئے تمام قانونی اقدامات قبل از وقت اٹھائے جائیں۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت کسی کو بھی لاوٴڈ سپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں، ایس ایچ اوز لاوٴڈ سپیکرکےغلط استعمال پر فوری ایکشن لیں، ایسا کرنے والوں کے خلاف فوری مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کریں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close