ائمہ اطهاراسلامی بیداریتازہ ترین خبریںدنیا

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں جشن ولادت حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں جشن کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایران کے مقدس شہر قم میں واقع آپ کے روضہ اقدس میں جشن کی تقریبات جاری ہیں جہاں آپ کے متوالے اور شیدائی آپ (س) کی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں-
اسلامی جمہوریہ ایران میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت کو یوم دختر کا نام دیا گیا ہے اور اس روز مختلف قسم کی تقریبات منعقد ہوتی ہیں اور والدین اپنی بیٹیوں کو تحفے تحائف دیتے ہیں۔
شہر قم میں دکانوں، امام بارگاہوں اور مسجدوں نیز مذہبی مقامات و مراکز میں چراغاں کیا گیا ہے جبکہ اہلبیت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے شیدائی، جگہ جگہ لوگوں میں شربت اور مٹھائیاں تقسیم کر کے اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کی ولادت کی مناسبت سے، مسجد جمکران، امام بارگاہوں اور مذہبی مقامات پر محفل و قصیدہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے جس میں کثیر تعداد میں مکتب اہل بیت عصمت و طہارت کے پیروکار شریک ہیں۔
واضح رہے کہ یکم ذی القعدہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کا یوم ولادت باسعادت اور گیارہ ذی القعدہ آپ کے بھائی حضرت امام رضا علیہ السلام کا یوم ولادت باسعادت ہے اسی مناسبت سے ان ایام کو عشرہ کرامت کے طور پر منایا جاتا ہے.

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close