تازہ ترین خبریںدنیا

طالبان امریکا مذاکرات میں پیشرفت، 80 فیصد معاملات طے پاگئے، دفترطالبان

طالبان کے سیاسی دفتر سے جاری بیان کے مطابق امریکیوں کے ساتھ6 روزہ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، طالبان کےسیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کے ساتھ 80 فیصد معاملات طے پاگئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سہیل شاہین نے کہا تھا کہ امریکا افغانستان سے اپنے فوجیوں کے انخلاء پر راضی ہوگیا ہے اور افغانستان کے داخلی امور میں بھی کسی قسم کا کوئی مداخلت نہیں کرے گا۔
یاد رہے کہ امریکا نے طالبان کے خاتمے کے لیے ڈرون طیاروں سے لے کر ڈیزی کٹر سمیت ہر قسم کے خوفناک ہتھیار استعمال کر لیے مگر وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکا۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اربوں ڈالر خرچ کرنے کے بعد مذاکرات کے میزپر آنا امریکی حکام کے لئے بدترین رسوائی ہے۔
17سال سے جاری اس جنگ کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں ہونے والی اہم پیشرفت اس امر کی غماز ہے کہ امریکا نے اپنی شکست تسلیم کر لی اور وہ اس طویل تھکا دینے والی جنگ سے جان چھڑانا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی فوج کے انخلاء اور افغانستان میں قیام امن سے پاکستان سمیت پورے خطے میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا اور خطے میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہو گی اور ترقی کے نئے دور کے باب وا ہوں گے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close