تازہ ترین خبریںپاکستان

آئندہ مالی سال کے مالیاتی بل کی منظوری دے دی گئی


صدر مملکت عارف علوی نے مالیاتی بل 19-2020 کی منظوری دے دی۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان ایوانِ صدر کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے گزشتہ روز مالیاتی بل پر دستخط کردیے۔
واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کے مالیاتی بل کو قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد صدرِ مملکت کو بھجوایا گیا تھا۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی سے آئندہ مالی سال کا بجٹ 28 جون کو منظور کیا گیا جب کہ ایوان نے مالیاتی بل پر اپوزیشن کی کٹوتی کی تمام تحریکیں مسترد کردیں۔
ایوان میں بجٹ کی شق وار منظوری کے موقع پر اپوزیشن کی جانب سے دفاعی بجٹ میں کٹوتی کی کوئی تحریک پیش نہیں کی گئی جس کے باعث ایوان نے وزارت دفاع کے تمام مطالبات زر منظور کیے اور دفاعی بجٹ کی مد میں 11 کھرب 53 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close