تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

کرکٹ ورلڈ کپ کے 33 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم برمنگھم میں آج اپنا اہم ترین میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیل رہی ہے ،سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے گرین شرٹس کو اس میچ سمیت اگلے 3 میچز لازمی جیتنے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ آج کے میچ کی فتح کے بعد سیمی فائنل میں جانے والی دوسری ٹیم بن سکتی ہے۔
برمنگھم میں صبح ہونے والی بارش کے بعد وکٹ گیلی ہونے کی وجہ سے ٹاس ایک گھنٹہ تاخیر سے کیا گیا، لیکن میچ میں اوورز کم نہیں کیے گئے ہیں۔
کرکٹ ورلڈ کپ مقابلوں کی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیم پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیمیں اب تک ورلڈکپ میں 8 بار مدمقابل آچکی ہیں جن میں سے پاکستان نے 6 اور نیوزی لینڈ نے صرف 2 میچز جیتے ہیں۔
نیوزی لینڈ اب تک ایونٹ کی ناقابل شکست اور مضبوط ترین ٹیم ثابت ہوئی ہے، جبکہ کیوی قائد کین ولیمسن کا بلا بھی ایونٹ میں رنز اگل رہا ہے۔
گزشتہ روز بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں نے انڈور پریکٹس کی لیکن محکمہ موسمیات کی جانب سے اچھی خبر یہ ہے کہ آج موسم خوشگوار رہے گا اور بارش کا امکان بھی نہیں ہے۔
ایونٹ میں گزشتہ روز آسٹریلیا کے ہاتھوں انگلینڈ کی شکست نے قومی کرکٹ ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں کوزندہ رکھا ہوا ہے تاہم آج کے میچ کے بعد گرین شرٹس کو بنگلادیش اور افغانستان سے بھی نبرد آزما ہونا ہے، جبکہ میزبان ٹیم انگلینڈ کو اگلے دو میچز مضبوط حریفوں بھارت اور نیوزی لینڈ سے کھیلنے ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 6 میچز کھیل کر 5 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 6 میچز کھیل رکھے ہیں اور 11 پوائنٹس کے ساتھ وہ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close