تازہ ترین خبریںپاکستان

امریکا کے مزید جاسوس طیارے مار گرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے بحریہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مزید امریکی جاسوس طیارے اور ڈرون مار گرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور امریکا یہ بات اچھی طرح جانتا بھی ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل حسین خانزادی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ایران امریکا کے مزید جاسوس طیارے اور ڈرون مار گرائے گا۔ ایران دوبارہ بھی ایسا ردعمل دے سکتا ہے اور دشمن یہ بات جانتا ہے۔
واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب نے چار روز قبل آبنائے ہرمز میں امریکا کا بغیر پائلٹ والا ڈرون مار گرایا تھا جس کی مالیت 10 کروڑ ڈالر تھی۔
انہوں نے امریکا سمیت تمام ایران دشمن قوتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سرحدوں کی خلاف ورزی کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close