ایرانتازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

پاکستان ایران اور عرب ممالک کے درمیان تناوکم کرنے میں مدد کرسکتا ہے، رفعت مسعود

تہران میں تعیینات پاکستانی سفیررفعت مسعود کا کہنا ہے کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران اور عرب ممالک کے درمیان جاری تناو کو کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں تعیینات پاکستانی سفیر رفعت مسعود کا کہنا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عرب ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔
رفعت مسعود نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایران اورعرب ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے جاپان کے وزیراعظم شنزوآبے کے دورہ ایران پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا پاکستان خطے میں امن و سلامتی کے حوالے سے ہراقدام کا خیر مقدم کرتا ہے۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران اور عرب ممالک خاص کرسعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی کو کسی حد تک کم کرنے میں مدد کرسکتاہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت بعض خلیجی ممالک نے امریکا کے کہنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close