ایرانتازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

پاکستان اور ایران سمیت پورے عالم اسلام میں عالمی یوم قدس کی ریلیاں


آج 31 مئی اور ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی عالمی یوم القدس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران سمیت مختلف ممالک کے کروڑوں فرزندان توحید مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں ریلیوں میں شرکت کرکے مسجدالاقصی اور مقبوضہ فلسطین پر ناجائز صیہونی ریاست کی جارحیت اورغیر قانونی قبضے کی پُر زور مذمت کر رہے ہیں۔
ادھراسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف صوبوں، شہروں، اضلاع اور علاقوں سمیت دارالحکومت تہران میں مختلف ریلیوں کا اہتمام کیا گیا اوراسلامی انقلاب کے عظیم بانی حضرت امام خمینی (رح) کو ماہ رمضان کے آخری جمعے کو عالمی یوم القدس قرار دینے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حضرت امام خمینی (رح) کے مقاصد اور مظلوم فلسطینی قوم سے وفاداری کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
پاکستان اور ایران کے مختلف شہروں میں واقع مختلف مساجد اور امام بارگاہوں سے یوم القدس کی ریلیوں کا آغاز ان ریلیوں کا آغاز صبح 10 بجے ہوا۔
جس کے دوران پاکستانی اور ایرانی قوم نے اسرائیل مردہ باد، ناجائز صیہونی ریاست مردہ باد اور ھیھات منا الذلہ کے نعرے لگا رہے ہیں۔
ایران میں القدس ریلی کی کوریج کے لئے چار ہزار سے زائد ملکی اور غیرملکی صحافی اور نامہ نگار اس موقع پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ حضرت امام خمینی (رح) نے 7 اگست 1979 میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اپنے ایک تاریخی بیان میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔
خیال رہے کہ عالمی یوم القدس دنیا کے مسلمانوں کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کا دن ہے، یہ وہ دن ہے جس میں مسلمان، ناجائز صیہونی ریاست کے انسانیت سوز جرائم کی مذمت کرتے ہیں۔
بیت المقدس، مسلمانوں کا قبلہ اول اور دوسری مقدس مسجد، فلسطینیوں کی حقیقی سرزمین ہے جس پر صیہونیوں نے عالمی سامراجی طاقتوں کی مدد سے 1948 ناجائز قبضہ جمایا اور اب تک ہزاروں فلسطینیوں کو شہید اور لاکھوں کو زخمی کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ اب بھی صیہونی جیلوں میں ہزاروں فلسطینی بالخصوص خواتین اور بچے اسیر ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close