تازہ ترین خبریں

افغانستان میں پاکستانی سفارت خانے پر مشتعل افراد کا حملہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مشتعل ہجوم نے پاکستانی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا۔

اسلام نیوز نے افغان ذرائع کے حوالےسے بتایاہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع پاکستانی سفارت خانے پر پاکستان آنے کے خواہش مند مشتعل افغان شہریوں نے دھاوا بول دیا، سفارت خانے کے باہر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے صورت حال کو قابو میں کرلیا۔

سفارت خانے پر دھاوا بولنے والے افراد جلد اور فوری ویزہ جاری کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے، مشتعل افراد کے حملے میں سفارت خانے کی عمارت یا عملے کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔ افغان سیکیورٹی فورسز نے مشتعل افراد کو منتشر کردیا۔

پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے افغانستان کے حکام کو کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے جب کہ افغان حکام نے بھی ایسے واقعات کے تدارک کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سفارتی ذرائع  کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارت خانہ روزانہ کی بنیاد پر 2 ہزار ویزے جاری کرتا ہے جس کے لیے سفارتی عملہ دن و رات تندہی سے کام کرتا ہے اس لیے ویزہ ملنے میں تاخیر کا بہانہ بنا کر سفارت خانے میں دھاوا بولنا قابل مذمت ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close