تازہ ترین خبریں

فرانس میں صدر میکرون اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے جاری

فرانس میں پیلی جیکٹ تحریک کے حامیوں نے 30ویں ہفتے بھی صدرمیکرون اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے جاری رکھے۔

اسلام نیوز کے مطابق فرانس بھرکے مختلف بڑے شہروں میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکلے تاہم کسی قسم کی بد نظمی دیکھنے میں نہیں آئی ۔

مختلف شہروں کی سڑکوں پر مظاہرہ کرنے والے لوگ سرمایہ دارانہ نظام اور فرانسیسی صدرمیکرون کے خلاف شدید نعرے لگا رہے تھے۔

دیگر شہروں میں بھی ہزاروں لوگوں نے پیلی جیکٹ مظاہرے میں حصہ لیا اور صدر میکرون کے استعفے کا مطالبہ دہرایا۔

واضح رہے کہ فرانس میں17 نومبر سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والاپیلی جیکٹ مظاہرہ اب سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاجی تحریک میں تبدیل ہو گیا ہے۔

سیاسی ماہرین کے مطابق پیلی جیکٹ مظاہروں کے نتیجے میں فرانس کی معیشت پر برے اثرات پڑے ہیں۔ خصوصی طور ریسٹورنٹوں، ہوٹلوں کا کاروبار سخت متاثر ہوا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close