تازہ ترین خبریںپاکستان

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، پاک فوج کے تین اہلکارشہید


شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے پاک فوج کے تین افسر اور جوان شہید ہوگیا، سانحے میں چار جوان بھی زخمی ہوئے۔ دہشت گردوں نے فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے خرکمر میں دہشت گردوں نے بارودی سرنگ کا دھماکا کیا، واقعے میں پاک فوج کے تین افسروں نے جام شہادت نوش کیا، ایک جوان شہید اور چار جوان زخمی ہوئے۔
شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کا تعلق ہنزہ سے ہے۔ شہید میجر مقصود بیگ کا تعلق کراچی اور شہید کیپٹن عارف اللہ کا تعلق لکی مروت سے ہے۔
افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے لانس حوالدار ظہیر کا تعلق ضلع چکوال سے ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سڑک کنارے بارودی سرنگ سے فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا، حملہ اس علاقے میں کیا گیا جہاں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کارروائیوں کے دوران ایک ماہ میں دس سیکیورٹی اہلکار شہید اور پینتیس زخمی ہو چکے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close