تازہ ترین خبریںپاکستان

یومِ تکبیر، پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 21 برس مکمل ہوگئے


پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 21 سال مکمل ہوگئے اور اسی مناسبت سے آج ملک بھر میں یومِ تکبیر منایا جارہا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، یوم تکبیر ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے اور یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان دنیا کے سامنے پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھرا۔
بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد اس دن کو ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔
یوم تکبیر کی مناسبت سے مختلف کانفرنس اور تقریبات کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جس میں اس تاریخی دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی جائے گی۔
اس موقع کی مناسبت سے گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کوٹ لکھپت جیل سے قوم کے نام پیغام بھی جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر قومی غیرت، قوم کی بے مثال جرات اور بہادری کی علامت کا دن ہے، یوم تکبیر پیغام ہے کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنے والوں کا انجام عبرت ناک ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج سے 21 سال پہلے جب یہ فیصلہ کیا تو طرح طرح کے چیلنجوں کا سامنا تھا، اقتصادی پابندیوں کی دھمکیاں اور اس اقدام کو ناقابل معافی جرم کے طور پر پیش کیا جا رہا تھا، دوسری طرف دھماکا نہ کرنے کے عوض اربوں ڈالرز کی پیشکش کی جا رہی تھی لیکن ہم نے اللہ تعالیٰ کے بھروسے اور عوام کی تائید کے بل بو تے پر چیلنجوں کو قبول کیا اور پاکستان کے وقار کاعلم سر بلند رکھا۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ 28 مئی پاکستانی قوم کے نہ جھکنے کے اعلان کا دن ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close