تازہ ترین خبریںپاکستان

شہادت امام علی ع: عزاداروں کے تحفظ کے لئے سخت اقدامات


پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں شہادت امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کے حوالےسے جلوس اور عزاداروں کے تحفظ کے لئے نہایت سخت اقدامات کئے گئے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، شہادت امام علی علیہ السلام کے جلوس کی حفاظت اور ہر قسم کے تخریبی کارروائی سے بچنے کےلئے کراچی کی ایم اے جناح روڈ، ایمپریس مارکیٹ، صدر اور پریڈی اسٹریٹ کے علاقوں میں کنٹینر رکھ دیے گئے جبکہ کینٹ اسٹیشن، رضویہ، جمشید کوارٹرز، لسبیلہ اور پٹیل پاڑا میں پولیس اور رینجرز کے سرچ آپریشن میں 15 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
21 رمضان المبارک کو یوم امام علی علیہ السلام کے جلوس کو محفوظ بنانے کے لئے گزرگاہ کی طرف آنے والے راستوں کو بند کرنے کے لئے سڑک کنارے کنٹینر رکھ دیئے گئے ہیں۔
کنٹینرز ایم اے جناح روڈ، صدر، ایمپریس مارکیٹ ،پریڈی اسٹریٹ سمیت پورے روٹ پر سڑک کنارے رکھ دئیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سڑکیں بند کرنے سے پہلے عوام کو آگاہ کردیا جائے گا۔
دوسری جانب جرائم پیشہ افراد کی تلاش میں کینٹ اسٹیشن کے اطراف میں رینجرز نے کومبنگ آپریشن کیا۔مسافر خانوں اور ہوٹلوں میں قیام پزیر افراد کی تلاشی لی گئی اور شناختی کوائف چیک کئے گئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
رضویہ میں کابلی بازار،سیف اللہ کا اڈہ، جمشید کوارٹر، بلوچ پاڑہ، پٹیل پاڑہ اور لسبیلہ میں بھی پولیس اور رینجرز نے آپریشن کیا اور 15 سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close