تازہ ترین خبریںدنیا

جنوبی افغانستان کے ”سیوری” شہر پر طالبان کا قبضہ


ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ زابل کے سیوری نامی شہرپر طالبان نے قبضہ کرلیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرت ناکام ہونے کے بعد ایک بار پھر افغانستان کے مختلف علاقوں میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔
افغان ذرائع کے مطابق طالبان نے صوبہ زابل کے «سیوری» و «شملزو» نامی علاقوں پر قبضہ کرکے حکومت کو مکمل طور پر بے دخل کردیا ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ طالبان کے حملوں میں حکومت کے متعدد فوجی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری طرف افغان حکومت نے زابل صوبے پر طالبان کے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے، طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں کئی فوجی جوان ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔
وزارت دفاع کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق شملزو شہرکو طالبان کے محاصرے سے خارج کرنے کے لئے فوجی اہلکاروں کے کئی دستے روانہ کردیے گئے ہیں۔
صوبائی کونسل کے چیئرمین «عطاجان حق‌بیان» نے کہا ہے کہ شملزو شہر میں طالبان کے حملوں میں 13 سے زائد افغان فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے. جبکہ طالبان کا دعویٰ ہے کہ 55 افغان فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی ناکامی اور امریکی فوج کا افغانستان سے عدم انخلاء طالبان کے حملوں میں اضافے کا سبب بنا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close