تازہ ترین خبریں

بھارت ایران مخالف امریکی پابندیوں کی حمایت نہیں کرے گا، ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمدجواد ظریف نے بھارتی وزیرخارجہ سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اعلی حکام نے یقین دلایا ہے کہ انڈیا ایران مخالف پابندیوں کی حمایت نہیں کرے گا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ نے گزشتہ روز دارالحکومت نئی دہلی میں ہم منصب سشما سوراج کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے واضح طور پر اعلان کیاہے کہ وہ ایران مخالف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی حمایت نہیں کرے گا.

محمد جواد ظریف نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی وزیر خارجہ ایران کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینے کی خواہاں ہے.

محمد جواد ظریف نے کہا مذاکرات میں تیل کی تلاش اور تیل کے مشترکہ منصوبوں پر عملدرآمد کرنے، براہ راست کاروباری تعلقات، کرنسی کے تبادلہ، قومی کرنسی کے استعمال، ریلوے لائن، چابہار بندرگاہ، شمال جنوبی کوریڈور اور ٹرانزٹ کے شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا.

ایران کے وزیر خارجہ نے  اس دورے کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اور عالمی برادری جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے پر عزم ہیں اور ایران کے تجارتی شراکت دار ممالک کو اس حوالے سے  مناسب موقف اختیار کرنا چاہیئے.

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ پیر کو ہندوستان کے ایک روزہ دورے پرنئی دہلی پہنچےتھے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close