تازہ ترین خبریں

امریکی فوج کی مدد کے بغیرافغان فوج ۶ ماہ بھی نہیں چل سکتی، اشرف غنی

افغانستان میں امریکہ کی جانب سے ایک کھرب ڈالر خرچ کرنےاور ۱۶ سال تک عالمی طاقتورترین افواج کی کارکردگی کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے اور اس ملک کے صدر کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کی مدد کے بغیر افغان مسلح  افواج چھے مہینے تک بھی پا برجا نہیں رہ سکتیں۔

سی بی اس کے حوالے سے بتایا ہے کہ  تاریخ کے اعتبار سےافغانستان جنگ، امریکہ کی طویل ترین جنگ ہے اور اس ملک کے سیکیورٹی حالات کے بارے میں جاننے کے لئے آپ کو کابل جانے کی بھی کوئی ضرروت نہیں ہے بلکہ اس ملک کے صدر کا بیان ہی کافی ہے۔

دارالحکومت کابل کی سڑکیں اتنی خطرناک ہیں کہ کسی بھی امریکی کو سڑک کے ذریعے ائیرپورٹ تک جانے کی اجازت نہیں ہے، بلکہ وہ صرف ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہی ائیرپورٹ تک جا سکتے ہیں۔

افغانستان جنگ میں ۲۴۰۰ امریکی فوجی ہلاک اور ایک کھرب سے زائد ڈالر خرچ کئے گئے ہیں اس کے باوجود کابل آج بھی طالبان سمیت متعدد مخالفین کے محاصرے میں ہے۔

چند سال پہلے امریکی فوجی قافلہ کابل شہر سے ائیرپورٹ تک گاڑیوں میں سفر کرتے تھے لیکن آج ہیلی کاپٹرکی کھڑکیوں سے کابل شہرکا نظارہ ہی کرسکتے ہیں۔

کابل میں امریکی فوجیوں کی طرز زندگی دیکھ کرآپ حیران رہ جائیں گے وہ آہنی اور بلٹ پروف دیواروں کے پیچھے اپنی ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور ۲ کلومیٹر تک بھی پیدل جانے کی جرائت نہیں کرسکتے، اس صورتحال میں ہرکسی کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوتاہے کہ امریکہ نے ایک کھرب ڈالر کہاں خرچ کیا اورسولہ سال تک کیا کرتا رہا؟

افغانستان میں امریکی اور نیٹو کے فوجیوں کے کمانڈر جنرل جان نکولسن جو افغانستان میں کسی دوسرے امریکی کمانڈر سے زیادہ وقت گزارا ہے کا کہنا ہے کہ افغانستان ایک جنگ زدہ ملک ہے اور اس کے دارالحکومت بھی ہرلمحہ دشمن کے حملوں کے زد میں ہوتاہے جس کی وجہ سے ہم زیادہ محتاط رہتے ہیں۔

نکولسن کا کہنا ہے کہ کابل میں زمینی راستے کا استعمال نہ کرنے کا مقصد نیٹو افواج کی جانوں کی حفاظت کرنا ہے لہذا کہیں بھی جانے کے لئے ہم زیادہ تر ہیلی کاپٹرکا ہی استعمال کرتےہیں۔

دوسری طرف افغان صدر نے سی بی ایس کو انٹرویو دیتے وئے کہنا تھاکہ حالیہ چار مہینوں کے دوران حکومت مخالف مسلح افراد کے ہاتھوں۲ ہزار ۵۰۰ افغان سیکیورٹی فورسزمارے گئے ہیں جبکہ ۴ ہزار سے زائد شدید زخمی ہوچکے ہیں۔

جب اشرف غنی سے پوچھا گیا کہ کیا افغان حکومت امریکی فوج کی مدد کے بغیر چل سکے گی؟ تو ان کا جواب تھا افغان مسلح افواج امریکی مدد کے بغیر چھے مہینے بھی نہیں چل سکتی ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close