تازہ ترین خبریںدنیا

دنیا بھر میں مزدوروں سے یکجہتی کا دن منایا جارہا ہے


پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کے حقوق کا عالمی دن منایا جارہا ہے اور اس مناسبت سے مزدوروں کے حقوق اجاگر کرنے کے لیے سیمینارز اور ریلیوں کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔
‘عالمی یوم مزدور’ شکاگو میں مزدوروں کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج پر امریکی حکومت کی جانب سے تشدد کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدوروں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے زیر اہتمام یوم مزدور پر کوئٹہ میں جناح روڈ سے ریلی نکالی گئی جس میں مزدور یونینوں اور تنظیموں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔
کوئٹہ میں ریلوے ورکرز یونین نے بھی ریلوے اسٹیشن سے یوم مزدور ریلی نکالی، شرکاء نے مزدوروں کے حقوق اور مسائل سے متعلق بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔
پشاور میں محنت کشوں کے عالمی دن پر واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جو جی ٹی روڈ پر عطاء لیبر ہال سے ہشتنگری تک نکالی گئی
ریلی کے شرکاء نے محنت کشوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ حکومت مزدوروں کی فلاح بہبود کے لئے محض اعلانات نہ کرے بلکہ عملی اقدام بھی کرے۔
سکھر میں مختلف تنظیموں کی جانب سے بیراج روڈ سے گھنٹہ گھر چوک تک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کے شرکاء نے بینرز اٹھا کر یکم مئی کے جاں بحق مزدوروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close