تازہ ترین خبریںپاکستان

دہشت گردی کے واقعات حکومت کی کمزوری اور ناکامی ہے: شیعہ علماء کونسل


شیعہ علماء کونسل صوبہ جنوبی پنجاب کے صدرعلامہ موسیٰ رضا جسکانی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات حکومت کی کمزوری اور ناکامی ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی سربلندی اور سالمیت ہمارے وجود کے لئے ضروری ہے ہماری خوشیاں پاکستان کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس لئے پاکستان کے مسائل کے خاتمے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
شیعہ علماء کونسل صوبہ جنوبی پنجاب کے صدرعلامہ موسیٰ رضا جسکانی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی ایک سازش کے تحت شروع کی گئی جس نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے پاک آرمی نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنی ذمہ داری اور کردار ادا کیا ہے ہمیں بھی پاک آرمی کے ساتھ ملکر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اگردہشت گردی کو کنٹرول کرلے تو ملک کے سب مسائل ختم ہو جائیں گے،وقفے وقفے سے دہشت گردی کے واقعات حکومت کی کمزوری اور ناکامی ہے۔
علامہ موسیٰ رضا جسکانی کا کہنا تھا کہ حکومت دعووں کےبجائے عملی اقدامات پر توجہ دے جب تک عوام کو ریلیف نہیں ملتا تبدیلی کے دعوے محض دعوے ہی رہیں گے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کی 80 فی صد آبادی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے پاکستان میں بے شمار وسائل موجود ہیں جن کو استعمال میں لانے کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری پر پابندیاں کسی صورت قبول نہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close