تازہ ترین خبریںدنیا

سعودی عرب میں سرعام 37 افراد کے سر قلم کردیئے گئے


آل سعود کی عدالت نے دہشت گردی کے الزام میں 37 شہریوں کے سرقلم کرنے کا حکم دیا تھا جس پر سرعام عمل کیا گیا
اسلام نیوز نے تسنیم کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں خاص کر مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور صوبہ قاسم میں آل سعود کی نام نہاد عدالت کے حکم پر ۳۷ شہریوں کے سرقلم کردیئے گئے۔
واضح رہے کہ ان افراد کو حکومت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے یا معاونت کرنے کے الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔
ان افراد پر حکومت مخالف سرگرمیوں کے علاوہ دہشت گردی کے الزامات بھی تھے۔
سعودی نام نہاد عدالت کا کہنا ہے کہ ان افراد پرسلطنت کے خلاف سازش، فرقہ واریت کو فروغ دینے، دشمن ممالک کے آلہ کار بننے اور ریاست کی سلامتی کے منافی اقدامات کے الزامات بھی تھے۔
واضح رہے کہ تاہم افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
ادھر سعودی حکام نے داعش جنگجو کے حملے میں ملوث 13 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ گرفتار افراد کے قبضے سے 5 خود کش جیکٹس، 64 ہینڈ گرنیڈز، 9 پائپ بم، بارودی مواد اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ اس ضمن میں دو افراد کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ آل سعود حکام عراق اور شام میں داعشی دہشت گردوں کی حمایت کرتے رہے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close