تازہ ترین خبریںپاکستان

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ ،ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں،علامہ ساجد نقوی


شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ ،ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، علامہ سید ساجد علی نقوی نےسری لنکا میں مسیحی برادری کے بڑے تہوار ایسٹر کے موقعے پر تین گرجا گھروں اور تین مختلف ہوٹلوں میں بم دھماکوں کے نتیجہ میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں اور سیکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نےسری لنکا میں مسیحی برادری کے بڑے تہوار ایسٹر کے موقعے پر تین گرجا گھروں اور تین مختلف ہوٹلوں میں بم دھماکوں کے نتیجہ میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں اور سیکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی انسانیت کی دشمن ہے اور دہشتگرد کسی رعائت کے مستحق نہیں علامہ ساجد نقوی کا کہناتھا کہ و ہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور انکے ساتھ مکمل اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان خود ایک عرصہ سے دہشتگردی کا شکار چلا آرہا ہے لہذاپاکستان سمیت دیگرتمام ممالک کو چاہیے کہ دنیا سے دہشتگردی کی روک تھام اور خاتمے کیلئے متحد ہو کر موثراور ٹھوس اقدامات اٹھائے تاکہ پوری دنیا سے دہشتگردی کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close