تازہ ترین خبریںدنیا

سری لنکا میں 6 بم دھماکوں میں درجنوں ہلاک


سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں مختلف مقامات پر 6 بم دھماکوں کے نتیجے میں 42 افراد ہلاک اور 280 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی ذرائع کے حوالےسے بتایا ہے کہ بم دھماکے ایسٹر کی تقریبات کے موقع پر 3 مسیحی عبادت گاہوں اور 3 ہوٹلز میں ہوئے۔
پولیس نے بتایا کہ دارالحکومت کے ایک چرچ اور متعدد ہوٹلز میں دھماکے ہوئے جبکہ کولمبو کے مضافات میں قائم 2 مسیحی عبادت گاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق کولمبو میں ہسپتال کے ڈائریکٹر نے تصدیق کی کہ 20 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 280 سے زائد زخمی ہیں۔
خبر رساں اداروں نے حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ 2 مسیحی عبادت گاہوں میں ہونے والے دھماکے خود کش تھے۔
خیال رہے کہ کولمبو میں قائم متاثرہ چرچ ‘سینٹ انتونی شرائن’ اور ہوٹلز میں بیشتر غیر ملکی سیاحوں کی بہت بڑی تعداد موجود رہتی ہے۔
اس کے علاوہ دھماکوں میں جن دیگر مسیحی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچا ان میں شمالی علاقے ‘نیگومبو’ اور مشرقی علاقے ‘باتیچالوا’ میں قائم مسیحی عبادت گاہیں شامل ہیں۔
نیگومبو میں قائم چرچ ‘سینٹ سیبسٹین’ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ فیس بک پر انگریزی میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ‘ہمارے چرچ میں بم دھماکا ہوا ہے اور اگر آپ کے اہل خانہ یہاں موجود ہیں تو ان کی مدد کو آئیں’۔
دھماکوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والے تصاویر میں حملے کے بعد چرچ میں ہونے والی تباہی کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں لیکن فوری طور پر مذکورہ تصاویر کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
پاکستان کی مذمت
دوسری جانب دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کی۔
انہوں مزید کہا کہ حکومت پاکستان اور ملک کی عوام دہشت گردی کے اس سانحہ کے موقع پر سری لنکا کی حکومت اور عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close