ایرانتازہ ترین خبریںدنیا

جنوبی ایران کے ”نیک شہر”میں سیکیورٹی فورسز کےمرکزپر دہشت گردوں کا حملہ


اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سستان وبلوچستان کے نیک شہر میں غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے رضاکارفورسز کے ایک مرکز پر حملہ کیا ہے۔

اسلام نیوزکی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل، امریکا اور ایران دشمن طاقتوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے ایرانی رضاکارفورس بسیج کے مرکزپر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکارشہید اور ۵زخمی ہوگئے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس ہیڈکوارٹر کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلح دہشت گردوں نے ہفتے کی صبح نیکشہر میں رضاکار فورس بسیج کے مرکز پر حملہ کر دیا-

ایران کے جنوب مشرقی شہر نیکشہر کے پراسیکیوٹر محسن گل محمدی نے بتایا کہ اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری جیش العدل نامی دہشت تنظیم نے قبول کی ہے۔

مذکورہ دہشتگرد گروہ نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں ہونے والے دہشتگردی کے کئی واقعات کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close