تازہ ترین خبریں

شیخ عیسی قاسم کے بارے میں کسی قسم کی کوئی خبرنہیں، عوام آل خلیفہ کے خلاف احتجاج جاری رکھیں، علما کرام

بحرینی علما کرام نے شیخ عیسی قاسم کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے آل خلیفہ کے سیکیورٹی فورسز نے شیخ کے گھر پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

شیعہ ان اسلام: المنار کی رپورٹ کے مطابق بحرینی علما نے عوام سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں احتجاج جاری رکھیں۔

علما کا کہنا ہے کہ شیخ عیسی قاسم کے ساتھ کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہے۔

بحرینی علما کا مزید کہنا ہے کہ شیخ عیسی قاسم پر آل خلیفہ حکومت سعودی اشاروں پر چلتے ہوئے ظلم و تشدد کررہی ہے۔

علما نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بروز بدھ اور جمعرات کو کاروبار بند رکھیں اور بادشاہت کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کریں۔

بحرینی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے حملے میں ۵ شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ کی نام نہاد عدالت نے شیعہ رہنما شیخ عیسی قاسم کے خلاف جھوٹے الزامات کے بنیاد پر ایک سال قید کی سزا سنائی ہے جس کے خلاف بحرین بھر کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close