ایرانتازہ ترین خبریںدنیا

مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جانب سے ایران کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد


مقبوضہ کشمیر کی مختلف دینی تنظیموں نے ڈونیشن کیمپز کا اہتمام کیا جن میں کشمیری عوام نے نقدی رقم جمع کرائی اور ساتھ ہی ساتھ خواتین نے اپنے سونے کے زیورات سیلاب متاثرین کے لئے پیش کئے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر کےعوام ایران کے سیلاب متاثرین کی حمایت کے لئے آگے بڑھے۔
حجة الاسلام مہدی مہدوی پور نے رحمة للعالمین فاؤنڈیشن کے چیئرمین شیخ فردوس علی سے ریلیف حاصل کرنے کے دوران عالم اسلام کے موجودہ حالات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
حالیہ سیلاب نے زندگی کے بنیادی ڈھانچے کو بری طرح متاثر کیا ہے اور سیلاب سے سو کے قریب افراد از جان ہوئے ہیں۔ دنیا بھر کی خاموشی کے برعکس کشمیری عوام ایران کے سیلاب متاثرین کی حمایت کے لئے آگے بڑھے۔ اس سلسلے میں اس دوران کشمیر کی ایک معروف دینی تنظیم رحمة للعالمین فاؤنڈیشن نے اپنے چیئرمین شیخ فردوس علی کی سربراہی میں نئی دہلی میں بھارت کے لئے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نمائندے حجة الاسلام مہدی مہدوی پور کو سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف کے طور پر پہلی رقم تحویل کی۔
حجة الاسلام مہدی مہدوی پور نے رحمة للعالمین فاؤنڈیشن کے چیئرمین شیخ فردوس علی سے ریلیف حاصل کرنے کے دوران عالم اسلام کے موجودہ حالات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی ناپاک سازشوں کو ناکام کرنے کے لئے مسلم دنیا میں اتحاد کی بہت ضرورت ہے۔
حجة الاسلام مہدی مہدوی پور نے رحمة للعالمین فاؤنڈیشن کے چیئرمین کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔
اجلاس کے اختتام پر شیخ فردوس علی نے بھی کشمری عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایران کے سیلاب متاثرین کی امداد میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے دنیا بھر کے مظلومین و گوناگوں مسائل سے متاثرین کی ہمیشہ امداد کی ہے، آج ایرانی عوام شدید سیلاب کی زد میں ہے تو ہمارا فریضہ بنتا ہے کہ ہم ان کی امداد کے لئے آگے بڑھیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close