تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

برطانیہ پاکستان سے معافی مانگے


پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے برطانیہ سے مطالبہ کیاہے کہ پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش سے 19 ویں صدی میں کیے جانے والے مظالم پر معافی مانگے ۔
ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ” میں اس مطالبے کی پرزور حمایت کرتاہوں کہ برطانوی راج کو لازمی طور پر پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش سے جلیاں والا باغ اور بنگال فیمین پر معافی مانگے ، یہ سانحات برطانیہ کے چہرے پر داغ ہیں اور کوہ نور ہیرا بھی لاہور کے میوزیم کو واپس کیا جائے جہاں سے یہ تعلق رکھتا ہے ۔
یاد رہے کہ 13 اپریل 1919 میں برٹش انڈین آرمی کے فوجیوں نے کرنل ” ریگنالڈ ڈائر “ کے احکامات پر جلیاں والا باغ میں اکھٹے ہوئے والے عام شہریوں پر گولیاں برسا دیں اور کئی معصوم جانیں ضائع ہوئیں، جلیاں والا باغ بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں واقع ہے، یہاں پر لوگ دراصل ایک پر امن احتجاج کیلئے اکھٹے ہوئے تھے جو کہ ان کے قومی لیڈرز ستیا پال اور سیف الدین گرفتاری کیخلاف کیا جانا تھا ۔
دوسری جانب فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ بنگال فیمین واقعہ کا ذکر ہے کہ وہ دراصل 1943سے 1944 کے درمیان پیش آیا جس وقت جنگ عظیم دوئم چل رہی تھی ، اس عرصہ میں بنگال میں بڑی تعداد میں جنگ کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال اور بھوک کے باعث 20 لاکھ سے زائد لوگوں کی اموات ہوئیں جس کا ذمہ دار برٹش راج کو قرار دیا جاتاہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close