ایرانتازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

تفتان:25 روز بعد زیروپوائنٹ کھول دیا گیا


پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں زیروپوائنٹ کو عید نوروز کی سرکاری تعطیلات کے بعد ایرانی حکام نے تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام نے عید نوروز کی تعطیلات کی وجہ سے گیٹ بند کردیا تھا جو اب نے تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا۔
پاکستان اور ایران کے تاجر برادری کا کہنا ہے کہ زیروپوائنٹ کھولنے سے تفتان کی رونقیں بحال ہونگی۔
واضح رہے کہ اب تک پاکستانی سامان کی ترسیل پر پابندی ہے، زیروپوائنٹ دوستانہ گیٹ پر کام کرنے والوں نے مطالبہ کیا کہ ایران زیروپوائنٹ دوستانہ گیٹ سے پاکستانی سامان کی ترسیل کو یقینی بنائے تاکہ پاکستانی تاجروں کو بھی فائدہ پہنچے۔
دوسری طرف پاکستانی تاجروں کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں ایرانی سفارتخانے نے تا حال ویزے جاری نہیں کئے، ایرانی سفارتخانے کے حکام کے مطابق قونصل خانے کا اکاؤنٹ بند ہونے سے ہم ویزے جاری نہیں کرسکتے ہیں تاہم دوسرے بینکوں سے ہم رابطے میں ہیں،بلوچستان کے تاجر، زائرین ، اور مزدور کراچی ،لاہور،اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانوں سے ویزے حاصل کرسکتے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close