ایرانتازہ ترین خبریںپاکستان

ایران پر بین الاقوامی پابندیوں کی وجہ سے فوری امداد روانہ نہ کرسکے، پاکستان


پاکستان سیلاب سے بری طرح متاثرہ ایران کی ہنگامی ضروریات پوری کرنے کے لیے امدادی اشیا سے بھرے دو طیارے بھجوارہا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں نے بین الاقوامی برادری کو بھی امداد فراہم کرنے سے روک رکھا ہے۔
اسی طرح پاکستان کی جانب سے امداد کی پیشکش بھی تاخیر سے کی گئی ہے ورنہ عموماً پاکستان اور ایران دونوں ایک دوسرے کے ملک میں آنے والی قدرتی آفات کے نتیجے میں فوری ردِ عمل دیتے ہیں۔
دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے جواد ظریف کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت امدادی سامان سے بھرے 2 سی 1 تھرٹی طیارے فوری طور پر ایران بھجوانے کی ہدایت کی۔
پاکستان کی جانب سے امدادی سامان بھجوانے کا ارادہ سیلاب سے متاثرہ ایرانی عوام کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایک اجلاس کے دوران کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان گفتگو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹـوئٹر پر ٹوئٹ کے ذریعے امداد کی پیشکش اور ایران کو پہنچنے والے نقصان پر ہمدی کے اظہار کے ایک روز بعد ہوئی۔
ایک روز قبل اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا تھا کہ ’ہم غیر معمولی سیلاب میں گھرے ایرانی عوام کیلئے دعاگو ہیں اور ان کے لیے ضروری امدادی سامان بھجوانے کے لیے تیار ہیں‘
خیال رہے ایران کے شمالی، مغربی اور جنوب مغربی حصے میں گزشتہ ماہ شروع ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب آگیا تھا جس کی وجہ سے ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

دفتر خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی وزیر خارجہ کو یقین دہانی کروائی کہ پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ایران میں انسانی بحران کو حل کرنے کے لیے مدد فراہم کریں گے۔
یہ پیغام وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے پہنچایا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close