تازہ ترین خبریں

سنگین غداری کیس: عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا

سابق صدر پرویز مشرف کے سنگین غداری کیس میں سپریم کورٹ نے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف آئندہ سماعت پر پیش ہو گئے تو وہ 342 کا بیان ریکارڈ کروا سکتے ہیں۔

تحریری حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ سابق صدر پرویزمشرف پیش نہ ہوئے تو دفاع کا حق کھو بیٹھیں گے۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مشرف پیش ہوجائیں تو انہیں اپنے دفاع کا موقع ملے گا،اشتہاری ملزم کو اپنے دفاع کا حق نہیں ہوتا۔

عدالت نے کہا کہ پرویزمشرف پیش نہ بھی ہوں تو ٹرائل کورٹ کارروائی آگے بڑھائے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ سنگین غداری کے جرم سے بڑا جرم کوئی نہیں ہوسکتا۔

مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کے ٹرائل میں تاخیر سے متعلق رجسٹرار خصوصی عدالت کا جواب افسوسناک ہے۔

عدالت نے کہا کہ تشویش ہے کہ 2014 سے اب تک ملزم کی غیر موجودگی کے باعث مقدمے کو طوالت دی گئی۔

تحریری حکم نامے میں کہا کہ آئین شکنی کے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ملزم کی غیر حاضری پر ٹرائل میں تاخیر نہیں کی جا سکتی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close