تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

پاکستانی فوج نے اطلاعات کے شعبے میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیاہے، بھارتی جنرل


سابق بھارتی لیفٹیننٹ جنرل عطا حسنین نے حقائق کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو اطلاعات کے شعبے میں آئی ایس پی آر نے پچھاڑ دیا، پاکستان اطلاعات کی جنگ پورے طریقے سے جیت چکا ہے، بھارت انفارمیشن وار لڑنا آئی ایس پی آر سے سیکھے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، لندن میں برطانوی تھنک ٹینک انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک اسٹڈیز سے خطاب میں سابق بھارتی لیفٹیننٹ جنرل عطا حسنین نے کہا کہ اگرکسی نے سکھایا کہ اطلاعات کیساتھ کیسے کھیلنا ہے تو وہ آئی ایس پی آر ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ بھارتی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کشمیری اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، پاکستان نے انفارمیشن وار میں بھارت کو پچھاڑ دیا ہے۔
سابق بھارتی لیفٹیننٹ جنرل عطا حسنین کاکہنا تھا کہ روایتی جنگ کا تصور ختم ہو چکا یہ ہائبرڈ وار کا دور ہے اور بھارت کے مقابلے میں یہ ہائبرڈ جنگ پاکستان جیت گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایس پی آر نے کشمیریوں کو بھارتی فوج اور بھارتی قوم سے دور کر دیا، روایتی جنگ سےفتح نہیں ملتی، امریکا نے سیکھنے میں 18 سال لگائے،بحیثیت فوجی مجھے پلوامہ جیسے حملےکی توقع تھی۔
لیفٹیننٹ جنرل عطا حسنین نے بتایا کہ دنیا میں دہشت گردی کی لہر ہے، لوگ ہائبرڈ وار سےواقف نہیں، پاکستان نےمعلومات میں انتہائی پیشہ وارانہ مہارت دکھائی۔ ہائبرڈجنگ میں میڈیا بڑا ہتھیار ہوتا ہے آئی ایس پی آر نےثابت کردیا کہ انفارمیشن جنگ کیسےلڑنی ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close