تازہ ترین خبریںدنیا

شمالی افغانستان کے«ارغنجخواه» شہر پرطالبان کا قبضہ


افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی صوبے بدخشان کے«ارغنجخواه» شہرپرطالبان نے قبضہ کرکے حکومت کو مکمل طورپربے دخل کردیاہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، بدخشان صوبائی کونسل کے رکن«احمد جاوید مجددی» کاکہنا ہے کہ ارغنجخواه شہر میں حکومتی فورسز اور طالبان کے درمیان ۲۰ گھنٹے جھڑپوں کے بعد شہر پر طالبان نے قبضہ کرلیا ہے۔
احمد جاوید مجددی نے مزید کہا کہ فوج اور طالبان کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں افغان فورسز کے ۱۴ جوان ہلاک اور ۱۰ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
افغان فوج کے متعدد جوان رات کے اندھرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہرپر طالبان کا قبضہ سیکیورٹی فورسزکو فوری طورپر امداد نہ ملنے کی وجہ سے ہوا۔
طالبان کے ترجمان ذبیح الله مجاهد کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ارغنجخواه کے متعدد چک پوسٹوں اور حکومتی دفاترپر کنٹرول حاصل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ افغان حکومت نے ارغنجخواه شہرپر طالبان کے قبضے کی تصدیق نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ صوبہ بدخشان کے تین شہروں پر طالبان کا قبضہ ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close