ایرانتازہ ترین خبریں

ایران کے مختلف صوبوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 28 جاں بحق180 زخمی+ تصاویر


اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ گلستان، مازنداران اور فارس میں شدید بارشوں اور سیلاب سے درجنوں شہری جاں بحق یا زخمی ہوگئے ہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف صوبوں میں بارش اور سیلاب کی طغیانی سے اب تک موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق28 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ 180 سے زائد زخمی ہیں۔

شدید سیلابی طغیانے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، گاڑیاں پانی میں بہہ گئی ہیں، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں اور سرکاری ادارے سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

سپاہ پاسداران کے جوان سیلاب اور بارش سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے کشتیوں کا استعمال کررہے ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ محفوظ مقامات پر منتقل ہونے والوں کی دیکھ بھال پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

صوبہ گلستان اور مازنداران کے علاوہ بھی دیگر صوبوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کی جا چکی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے سیلاب اور بارش سے لوگوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرین کی مدد کے لیے اپنی جاری کوششوں کو دگنا کردیں اور ہرقیمت پر لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کویقینی بنائیں۔

عالمی برادری کی جانب سے درپیش صورتحال پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close