ایرانتازہ ترین خبریںپاکستان

پاک ایران تجارت میں خاطرخواہ اضافہ


اسلام آبادمیں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کا کہنا ہے کہ پاک ایران تجارت میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آبادمیں تعیینات ایرانی سفیرمھدی ہنردوست نے کہا ہے کہ پاک ایران تجارت کا حجم 1ارب 40 کروڑ سے تجاوز کرگیا ہے مزید اضافے کا امکان ہے۔

 مہدی ہنردوست کا کہنا ہے کہ پاک ایران تجارت میں بہتری آئی ہے، انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان نے گزشتہ سال کے دوران 1 ارب 40 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی اشیا درآمد اور برآمد کی ہیں۔  

انہوں نے کہا کہ ایران نے اسّی کروڑ ڈالر مالیت کی اشیا پاکستان کو برآمد کرچکا ہے جبکہ پاکستان سے ساٹھ کروڑ ڈالر مالیت کی اشیا ایران کو برآمد کی گئیں۔

اسلام آبادمیں متعین ایرانی مہدی ہنردوست کا کہنا ہے کہ پاک ایران تجارتی حجم عنقریب ڈیڑھ ارب ڈالر کی حدوں کو بھی عبور کر جائے گا۔

واضح رہے کہ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان موجودہ تجارت نہ ہونے کے برابر ہے دونوں حکومتیں اگرچاہیں تو اس مقدار کو کئی گنا بڑھا سکتیں ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close