تازہ ترین خبریںپاکستان

العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف نواز شریف کی اپیل پر سماعت آج ہوگی


اسلام آباد ہائی کورٹ آج العزیزیہ ریفرنس میں سزا کےخلاف نواز شریف کی اپیل پر سماعت کرے گا جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کےخلاف نیب کی درخواست پر بھی شنوائی ہوگی۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی ڈویژن بنچ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
ادھرسابق وزیر اعظم نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ علالت کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔
درخواست کے ساتھ شریف میڈیکل سٹی ہسپتال کا تصدیق شدہ میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی لگایا گیا ہے جس میں بتایا گیا کہ نواز شریف کو امراض قلب کے ساتھ ساتھ گردوں کی تکلیف بھی ہے، ان کا روزانہ معائنہ کیا جاتا ہے اور 24 گھنٹے زیر نگرانی رکھا جا رہا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close