تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

پاکستان نئی اورپراعتماد قیادت کے ساتھ ترقی کی راہ پرگامزن ہے‘ ملیحہ لودھی


اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان امن وسلامتی ،بین الاقوامی تعاون کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
نیویارک میں پاکستانی مشن برائے اقوام متحدہ میں یوم پاکستان کی پُر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیداروں، سفرا اور مندوبین کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹرملیحہ لودھی نے یوم پاکستان کا کیک کاٹا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نئی اور پراعتماد قیادت کے ساتھ ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ پرامید، نوجوان با صلاحیت، پاکستان مستحکم ، ترقی یافتہ مستقبل کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان امن وسلامتی ، بین الاقوامی تعاون کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ ملک بھرمیں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، اسلام آباد میں دن کا آغاز اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔
توپوں کی سلامی کے موقع پر پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے ’نعرہ تکبیر‘ اور ’پاکستان زندہ باد‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close