تازہ ترین خبریںدنیا

جنوبی افغانستان میں دو بم دھماکوں میں متعدد افراد جاں بحق

جنوبی افغانستان کے صوبے ہلمند کے مرکزی علاقے میں دو بم دھماکوں میں اعلی اہلکاروں سمیت متعدد عام شہری ہلاک یا زخمی ہوگئے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی افغانستان کے صوبہ ہلمند کے لشکرگاہ اسٹیڈیم میں کسان ڈے کی تقریب کے دوران دو بم دھماکے کئے گئے۔
افغان ذرائٰع کا کہنا ہے کہ ایک بم دھماکہ زراعتی آلات کے نمائش گاہ میں ہوا اور دوسرا دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ جان بچا کر بھاگنے کی کوشش کررہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق دھماکوں میں صوبہ ھلمند کے گورنر، ڈپٹی گورنر، صوبائی کونسل کے چیئرمین، افغان فوج کے سرحدی گارڑ کا اعلی کمانڈر سمیت متعدد عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔
صوبہ ھلمند کے پولیس کمانڈر کے ترجمان «محمد زمان همدرد» نے دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاک یا زخمی ہونے والے افراد کی تعداد کے بارے میں کچھ کہنے سے انکار کردیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکوں میں ۶افراد جاں بحق اور ۱۶ شدید زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اب تک کسی گروہ یا تنظیم نے بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close