ایراندنیا

اسرائیل کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا، ایران


اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے صہیونی وزیراعظم کی ایران کے خلاف تازہ ترین ہرزہ سرائی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے دفاع کا حق بھرپور استعمال کرے گا۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران نے صہیونیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف کسی بھی غلطی سے باز رہے دوسری صورت میں ایران اپنے حق دفاع کا بھرپور استعمال کرے گا.
اسلامی جمہوریہ ایران نے صہیونی وزیراعظم کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات کے جواب میں قابض صہیونی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے دفاع کا حق بھرپور استعمال کرے گا
اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے صہیونی وزیراعظم کے ایران مخالف بیانات کے ردعمل میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اور صدر سلامتی کونسل کو خط لکھا ہے.
اس خط میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف صہیونی وزیراعظم کی دھمکی عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے لہذا سلامتی کونسل ان دھمکیوں کا نوٹس لے.
ایرانی مشن نے صہیونی حکمرانوں کی اشتعال انگیز اور غیرذمہ دارانہ باتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انھیں بین الاقوامی تجارت اور ٹرانسپورٹیشن سرگرمیوں کے خلاف قرار دیا.
مراسلے کے مطابق، سلامتی کونسل کے اراکین کو صہیونی جارحیت اور دھکمیوں کو روکنا ہوگا کیونکہ یہ مشرق وسطی کی صورتحال کے لئے نہایت خطرناک ہے.
یاد رہے کہ نیتن یاہو نے 6 مارچ کو ایران کی تیل برآمدات کو تیل اسمگلنگ قرار دیتے ہوئے ایران کے تیل بردار جہازوں کو دھمکی دی تھی کہ صہیونی بحریہ، سمندر میں ایران کی تیل اسمگلنگ کو روک سکتی ہے

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close