تازہ ترین خبریںپاکستان

دفاع وطن کےلئے ہر قسم کی قربانی دینے کےلئے تیار ہیں، شیعہ علماء کونسل

دفاع وطن کےلئے ہر قسم کی قربانی دینے کےلئے تیار ہیں، شیعہ علماء کونسل
شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کو دھمکیاں دینا بند کردے، ساری پاکستانی قوم دفاع وطن کےلئے ہر قسم کی قربانی دینے کےلئے تیار ہے
اسلام نیوزکی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ بھارت ایک جانب سب سے بڑی جمہوریت کا راگ الاپتے نہیں تھکتا دوسری جانب مظلوم کشمیریوں پر ظلم و تشدد کی تمام حدیں پار کرچکا، مودی سرکار پاکستان کو دھمکیاں دینا بند کرے، ایٹمی قوت ہونے کے ساتھ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ پاک وطن کے تحفظ کےلئے ہر قربانی دینے کےلئے تیار ہیں، مسائل جنگوں سے نہیں مذاکرات سے حل ہوتے ہیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان کے فرمان کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق کیا جائے، او آئی سی کو آئی سی یو سے نکال کر فعال کیا جائے۔
علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ بھارت خطے میں اپنی بالادستی کے خواب دیکھنا چھوڑ دے اور پاکستان کو خود مختار اور آزاد ریاست تسلیم کرے، تقسیم برصغیر سے آج تک نام نہاد جمہوریت کا دعویدار بھارت نے پاکستان کو دلی طور پر تسلیم نہیں کیا، لیکن ہم واضح کردیں کہ پاکستان تاقیامت رہنے کےلئے وجود میں آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا کی نہ صرف واحد ایٹمی قوت ہے بلکہ پوری قوم دفاع وطن کیلئے محافظین وطن کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑ ی ہوئی ہے، پاکستانی قوم غیرت مند، بہادراور متحد ہے جو مادر وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں، اس لئے مودی سرکار دھمکیاں دینا بند کرے۔
انہوں نے کہا کہ اگر انڈیا خود کو صحیح معنوں میں جمہوری ملک یا معاشرہ کہتاہے تو پھر مقبوضہ کشمیر سے اپنی ظالم و جابر فوج کو کیوں نہیں نکال رہا، کیوں وہاں کی عوام کے حق استصواب رائے میں روڑے اٹکا رہاہے؟سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار نے کشمیر میں ظلم و تشدد کی تمام حدیں پار کرلی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے فرمان کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق کیا جائے، او آئی سی کو بھی آئی سی یو سے نکال کر فعال کیا جائے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ جنگیں کبھی مسائل کا حل نہیں ہوتیں بلکہ مزید مسائل پیدا کرتی ہیں، معاملات صرف مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوتے ہیں، بھارت اپنی ہٹ دھرمی چھوڑے اور ریاست پاکستان کی مذاکرات کی پیشکش کو قبول کرکے مذاکرات کی میز پر آئے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close