تازہ ترین خبریںدنیا

افغانستان: سال ۲۰۱۹ کے پہلے مہینے میں 1000 شہری ہلاک

افغانستان میں سال ۲۰۱۹ کے پہلے مہینے میں خانہ جنگی اور غیرملکی افواج کے حملوں میں 1000 شہری ہلاک ہوگئے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں سال ۲۰۱۹ کے پہلے مہینے میں خانہ جنگی اور غیرملکی افواج کے حملوں میں 1000 شہری ہلاک اور 800 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جنوری کے مہینے میں کل 131 حملے ہوئے جس کے نتیجے میں 131 افراد ہلاک اور 800 سے زائد زخمی ہوگئے۔
گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں 140 حملے کئے گئے تھے جس میں 1ہزار121 افراد ہلاک اور475 زخمی ہوئے تھے۔
افغانستان کے 29 صوبوں میں حملے کئے گئے جن میں صوبہ نورستان، بامیان، ڈایکنڈی، پکتیا اور پنجشیر سرفہرست بتائے جاتے ہیں۔
افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری ۲۰۱۸ کی نسبت ہلاکتوں میں ۱۱ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔
خیال رہے کہ افغانستان میں سال ۲۰۱۷ میں25 ہزار اور 2018 میں 27ہزار افغان شہری ہلاک یا زخمی ہوئے تھے۔
ایک اندازے کے مطابق ہرماہ افغانستان میں 2ہزار149 افراد ہلاک یا زخمی ہوجاتے ہیں یعنی روزانہ 72 افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close