اسلامی بیداریتازہ ترین خبریںپاکستان

تمام شیعہ علمائے کرام کو سیکیورٹی دی جائے، شیعہ علما کونسل


شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدرعلامہ ناظر عباس تقوی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو ایک بار پھر دہشتگردی کی طرف دھکیلنے کی کو شش کی جارہی ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر محمد علی شاہ کی نماز جنازہ انچولی امام بارگاہ شہدائے کربلا میں ادا کی گئی جس میں علامہ ناظرعباس تقوی، علامہ عباس کمیلی، علامہ عابدعرفانی، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ مبشر، علامہ کامران عابدی، علامہ علی انور، محمد یعقوب شہباز، حسنین مہدی سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدرعلامہ ناظر عباس تقوی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو ایک بار پھر دہشتگردی کی طرف دھکیلنے کی کو شش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں شیعہ عمائدین اور علماء کرام سے سیکیورٹی واپس لینا تشویش کا باعث ہے ہم حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں ٹارگٹ کئے گئے افرادکے قاتلوں کو گر فتار کیا جائے اور تمام شیعہ علماء کرام اور عمائدین کو سیکیورٹی واپس کی جائے دریں اثناء شہید محمد علی شاہ کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close