تازہ ترین خبریںپاکستان

کراچی میں امارات اسلامیہ افغانستان کے دہشت گرد گرفتار


کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی ) پولیس نے گلشن اقبال میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئےپولیس اہلکاروں اور سیاسی جماعت کے کارکنوں کے قتل میں ملوث تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سیکیورٹی فورسزکا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور ایک غیر معروف دہشت گرد تنظیم (امارات اسلامیہ افغانستان) سے ہےآئی جی سندھ نے سی ٹی ڈی اور انکی جملہ ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کی ایک ٹیم نے گلشن اقبال کے علاقے قائد اعظم کالونی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم نعیم خان عرف نعیم محسود کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم پولیس کو قتل اور دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا، سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نعیم خان گلشن اقبال قائد اعظم کالونی میں عوامی نیشنل پارٹی کا علاقائی صدر بھی رہ چکا ہے ، اپنے دور صدارت میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کے ساتھ فائرنگ کے مختلف واقعات میں ملوث تھا ان واقعات میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی بھی ہوئے تھے، ملزم اے این پی کے دفاتر بند ہونے کے بعد ساتھیوں سمیت کالعدم تحریک طالبان پاکستان میں شامل ہوگیا تھا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر قائد اعظم کالونی میں پولیس موبائل پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل زاہد حسین اور کانسٹیبل مقصود مسیح ہلاک ہوگئے تھے، ملزم نے سچل کے علاقے میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دو افراد کو قتل کیا، ملزم نے قائد اعظم کالونی میں ایم کیو ایم کے کارکن کو فائرنگ کرکے زخمی کیا، ملزم نے یونیورسٹی روڈ پر بھی پولیس موبائل پر حملہ کیا تھا،دریں اثناء پولیس پارٹی نے دوسری کارروائی کرتے ہوئے قائداعظم مزارکے قریب سے دو مسلح ملزمان محمدربانی، نعمت سیدصابر کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزمان کا تعلق ایک غیر معروف دہشت گرد تنظیم ؛امارات اسلامیہ افغانستان سے ہے ملزمان متعدد بار مرتبہ جہادی ٹریننگ کی غرض سے افغانستان جاچکے ہیں، اس وقت ملزمان کسی دہشت گردانہ کارروائی میں حصہ لینا چاہ رہے تھے کے گرفتار ہوگئے، ملزمان سے تفتیش جاری ہے مزید انکشافات متوقع ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close