تازہ ترین خبریںدنیا

کربلائےمعلی اور نجف اشرف میں پرامن مظاہرے


عراقی شہریوں نے کربلائےمعلی اور نجف اشرف میں مہنگائی کے خلاف پرامن مظاہرے کئے ہیں۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراقی شہریوں نے ایک بارپھر مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے کئے ہیں۔
عراقی ذرائع کا کہنا ہے اربعین حسینی کے موقع پر مراجع عظام کی اپیل پر 15 روز کے وقفے کے بعد احتجاج کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، دارالحکومت بغداد سمیت ملک کے بڑے شہروں میں حکومت مخالف احتجاجی ریلیاں نکالی گئی ہیں۔
کربلا معلی اور نجف اشرف میں پرامن مظاہرے کئے گئے جبکہ بغداد سمیت متعدد دیگر شہروں میں پرتشدد مظاہروں کی اطلاعات ہیں۔
بغداد میں مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے سکیورٹی فورسز اور مسلح ملیشیا نےمختلف مقامات پر گولیاں چلا دیں جس کے باعث متعدد افراد ہلاک یا زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ عراق میں بے روز گاری، ناقص عوامی سہولیات، غربت، صاف پانی اور کرپشن سے تنگ آکر چند روز قبل شہریوں نے احتجاجی تحریک شروع کی تھی جس کے دوران درجنوں افراد مارے گئے تھے۔
عراقی حکام کا کہنا تھا کہ مظاہرین کی روپ میں ملک دشمن تکفیری دہشت گردوں نے گولیاں چلائیں۔
واضح رہے کہ اربعین حسینی اور حکومتی یقین دہانیوں کے بعد احتجاج چند دن کے لیے رک گیا تاہم تعطل کے بعد ایک بار پھر عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
عراقی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج کرنا شہریوں کا حق ہے تاہم کسی بھی پرتشدد مظاہرے کے خلاف حکومت کارروائی کرے گی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close