تازہ ترین خبریںپاکستان

سابق سینیٹرفیصل رضاعابدی کی فاروق ستار سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال


سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی نے بدھ کی شام ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل پر تعزیت کی۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی نے بدھ کی شام ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ملاقات میں ملک کی سیاسی، معاشی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر فیصل رضا عابدی نے کہا کہ میرے لئے آواز اٹھانے والوں کا شکر گزار ہوں،اس شہر نے ہی ہمیں پروان چڑھایا شہید علی رضا عابدی کو اس لئے نشانہ بنایا گیا کیونکہ وہ دہشت گردی کے خلاف تھے،جیل سے سیکھ کر آیا ہوں کہ اپنے حق کیلئے لڑنے سے روکا نہیں جاسکتا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ شہید علی رضا عابدی اس ملک کااثاثہ تھے،علی رضا عابدی کی سکیورٹی کا کوئی بندوبست نہیں تھا۔ کراچی میں بدامنی ہوئی تو ملک میں بد امنی ہوگی،پی ٹی آئی کے پاس 14 ممبر اسمبلی ہیں کیا شہید علی رضا عابدی کی کمی پوری کرسکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی کونسل کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے،میں کوئی سیاسی جماعت نہیں بنانا چاہتا،مجھے دیوار سے نہ لگایا جائے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close