تازہ ترین خبریںدنیا

پاکستان کی موجودہ حکومت کے کردار سے مطمئن ہیں، افغان صدر کے نمائندہ خصوصی


افغان صدر کے نمائندہ خصوصی اور افغان ہائی پیس کونسل کے سیکریٹری محمد عمر داؤد زئی کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کی موجودہ حکومت کے کردار سے مطمئن ہیں

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، افغان صدر کے نمائندہ خصوصی اور افغان ہائی پیس کونسل کے سیکریٹری محمد عمر داؤد زئی کہتے ہیں کہ پاکستان طالبان کو افغان حکومت سے مذاکرات پر آمادہ بھی کر رہا ہے اور اس عمل میں سہولت کار بھی ہے۔

افغان صدر کے نمائندہ خصوصی اور افغان ہائی پیس کونسل کے سیکریٹری محمد عمر داؤد زئی جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کررہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے موجودہ کردار سے مطمئن ہیں اور پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں، بہت جلد دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کی ملاقات سے متعلق خبر ملے گی۔

محمد عمر داؤد زئی کی خصوصی گفتگو پر مشتمل جیو نیوز کا پروگرام جرگہ کل شب 10بجکر 5منٹ پر نشر کیا جائے گا ۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close