اسلامی بیداریتازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

اسرائیل لبنان، شام اور دیگر مقبوضہ علاقوں کو فوری طور خالی کرے، ملیحہ لودھی


اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو فوراً شامی گولان، لبنان اور دیگر مقبوضہ عرب علاقے خالی کر نے ہوں گے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ میں کہا کہ مشرقی بیت المقدس آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو فوراً شامی گولان، لبنان اور دیگر مقبوضہ عرب علاقے خالی کر نے ہوں گے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پائیدارامن کے لیے آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے اور مسئلہ فلسطین کا حل نہ ہونا اقوام عالم کی مشترکہ ناکامی ہے۔

 ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔

 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 1967 کی جغرافیائی حد بندی پر قائم آزاد فلسطینی ریاست پائیدار امن کے لیے ضروری ہے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ ناسازگار حالات اور چند ممالک کی منفی پالیسیوں نے خطہ مزید غیر مستحکم کر دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی بھی اندوہناک داستان ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close