تازہ ترین خبریںدنیا

سابق امریکی صدر جارج بش سینئر انتقال کرگئے


سابق امریکی صدر جارج بش سینئر 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

جارج بش سینئر کی وفات کی تصدیق ان کے صاحبزادے جارج ڈبلیو بش نے کی۔

واضح رہے کہ جارج بش سینئر امریکا کے 41 ویں صدر رہ چکے ہیں، وہ 1989 سے 1993 تک اس عہدے پر فائز رہے۔ان کے صاحبزادے جارج ڈبلیو بش نے بھی 42 ویں امریکی صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں۔

بش سینئر اس سے قبل صدر رونالڈ ریگن کے نائب بھی رہ چکے تھے۔

رواں برس اپریل میں جارج بش سینئر کی اہلیہ باربرا بش کا بھی انتقال ہوا تھا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close