ایرانتازہ ترین خبریںدنیا

غیرملکی دانشوروں کی مزارامام خمینی پرحاضری اور فاتحہ خوانی

بتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے غیر ملکی سماجی اورسیاسی شخصیات نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کے مزارپر حاضری دی اورخراج عقیدت پیش کیا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے 350 غیر ملکی شخصیات نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

واضح رہے کہ اس سال دنیا کے 81 ممالک سے 350 غیر ملکی شخصیات نے بتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت کی۔

عالمی تقریب مذاہب اسلامی فورم کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی کا کہنا ہے کہ عالمی کانفرنس میں مسلم مفکروں، علما اور شخصیات نے شرکت کر کے دنیا والوں پر یہ ثابت کر دیا کہ عالم اسلام میں ماضی کی طرح اب بھی حضرت امام خمینی رح  کے افکار و نظریات زندہ ہیں۔

آیت اللہ محسن اراکی نےکہا کہ امام سید علی خامنہ ای کی حکیمانہ راہنمائی کی بدولت حضرت امام خمینی رح کے افکار ونظریات پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام میں اتحاد و یکجہتی کا قیام امام خمینی رح کی عظیم آرزو تھی جس کی تکمیل کے لیے عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کا ہر سال انعقاد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے شرکاء حضرت امام خمینی سے تجدید عہد وفا کے لیے آپ کے مزار پر حاضر ہوئے اور انشا اللہ اتحاد امت اسلامی کے مشن کو جاری رکھا جائیگا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close