تازہ ترین خبریںدنیا

موٹاپے سے بچاؤ کا عالمی دن


آج پاکستان سمیت دنیا بھرمیں موٹاپے سے بچاوکا دن منایا جارہا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، موٹاپے کے خلاف عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر میں قائم اسپتالوں اور مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے جن میں اس مرض سے متعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ موٹاپا تمام بیماریوں کی جڑ ہے اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ ماہرین طب کے مطابق موٹاپے کی وجہ سے بلڈ پریشر اور جوڑوں کے درد جیسی مہلک بیماریاں پیدا ہو تی ہیں جبکہ ریڑھ اور گردن کے مہرے بھی کمزور ہوجاتے ہیں موٹاپے اور غیرمعمولی زندگی گزارنے کے طریقوں کے باعث شوگر کا مرض بھی لاحق ہونے کا خدشہ رہتا ہے ۔

ماہرین موٹاپے کی بڑی وجہ غیر معیاری ،مرغن کھانوں اور ورز ش سے دوری کو قرار دیتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے کے باعث شوگر اور دل کی بیماریوں میں بھی تیزی کے ساتھ اضافہ ہور ہا ہے اور اگر یہی شرح جاری رہی تو 2025تک دنیا بھر میں موٹاپے کے شکار مریضوں کی تعداد 2.7ارب سے تجاوز کرجائے گی۔

موٹاپا انسانی صحت کا دشمن ہے ایک نارمل اور صحتمندانہ زندگی گزارنے کیلئے ورزش کو معمول کا حصہ بنانا ہوگا تبھی ہم موٹاپا سے نجات پا سکتے ہیں ورنہ یہ ممکن نہیں ہے۔

خیال رہےکہ روزانہ واک کو معمول بنانے ، فاسٹ فوڈ اور کولڈ ڈرنکس سے اجتناب کرنے اور سونے سے دو گھنٹے قبل کھانا کھانے سے موٹاپے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close